کراچی میں آوارہ کتوں کا خطرہ سنگین،روزانہ 150 سے زائد شہری کاٹنے کا شکار

کراچی میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر کے سرکاری اسپتالوں میں روزانہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 150 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جس سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک آوارہ کتوں کے حملوں کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 40 ہزار سے زائد شہری زخمی ہو کر مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے پہنچے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی تعداد پر قابو پانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے کے واقعات کو روکا جا سکے۔

Check Also

سندھ کی ثقافت نیویارک پہنچ گئی، ’اوڈیسی‘ کے پریمیئر پر کرسٹوفر نولان کی اجرک والی ٹائی وائرل

ہالی وڈ کے معروف فلم ساز کرسٹوفر نولان اپنی سادہ اور کلاسک ڈریسنگ کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *