ملتان ، رکشہ ڈرائیور کے بیٹے نے ملک کا نام روشن کردیا ۔ میٹرک میں پہلی پوزیشن۔والد کی آنکھ آشکبار

ملتان(پبلک پوسٹ)میٹرک کے امتحانات میں بورے والا سے تعلق رکھنے والے رکشا ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے باپ کا نام روشن کردیا، آرٹس گروپ میں 1161 نمبرز حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس ہونہار نوجوان کا تعلق بورے والا کے گاؤں سے ہے جس نے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نوجوان کے اس کارنامے پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں جب کہ اہل محلہ نے بھی نوجوان پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قابل نوجوان محمد احمد نے کہا کہ میرے والد نے نہ صرف میری پڑھائی کا مالی بوجھ اٹھایا بلکہ مجھے میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی بھی کی، وہ کہتے تھے میں خود تو نہیں پڑھ سکا لیکن میرا بیٹا میرا نام روشن کرے گا۔

ہونہار نوجوان کے والد محمد افضل کا کہنا ہے کہ آج میں بہت خوش ہوں، میں پڑھ لکھ نہیں سکا میری خواہش تھی کہ میرا بیٹا پڑھ لکھ جائے۔

Check Also

آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ متوقع

وفاقی حکومت کی جانب سے ائندہ مالی سال 2026-27کیلئے 17.5 ٹریلین روپے سے زائد حجم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *