امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو کمپنیاں امریکا میں دوا ساز پلانٹ قائم نہیں کر رہیں، ان کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ہیوی ڈیوٹی ٹرکس پر بھی 25 فیصد نیا ٹیکس نافذ ہوگا۔
بھارت کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری کا بڑا انحصار امریکی مارکیٹ پر ہے، لیکن اس اچانک فیصلے نے بھارتی کمپنیوں کے شیئرز کو جھٹکا دے دیا۔ ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی جبکہ عالمی سطح پر بھی بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام عالمی تجارتی جنگ کو ایک نئے موڑ پر لا سکتا ہے۔ بھارت کی وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
THE PUBLIC POST