حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان نے 6 جون سے شروع ہونے والے اگلے ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رودبدل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کی کمی کردی گئی ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 377 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کی ہے اور فی لیٹر 380 روپے 78 پیسے برقرار رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بالترتیب 22،22 روپے کی کمی کردی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے ہوگئی تھی۔

اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 403 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 402 روپے 78 پیسے مقرر کی گئی تھی جبکہ 15 مئی کو شروع ہوئے ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Check Also

ایشین گیمز: پاکستان کی عائشہ بلوچ نےبھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

فخرِ پاکستان عائشہ بلوچ نے ایشین گیمز 2026 کے ریسلنگ فائنل میں بھارتی حریف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *