کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں دو مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اسکول جانے والے بچے کے باپ کو اس کے کمسن بیٹے کے سامنے لوٹ لیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِعام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے چہرے پر ماسک پہن رکھے تھے اور چند لمحوں میں واردات کرکے بآسانی موقع سے فرار ہوگئے۔
فوٹیج میں نظر آتا ہے کہ متاثرہ شخص اپنے بیٹے کے ساتھ کھڑا تھا کہ اچانک دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر آتے ہیں، اسلحہ دکھاتے ہیں اور قیمتی موبائل فونز کے ساتھ نقدی چھین لیتے ہیں۔
واردات اتنی تیزی سے کی گئی کہ متاثرہ شخص اور اس کا بچہ کوئی مزاحمت نہ کرسکے۔علاقہ مکینوں کے مطابق اس نوعیت کی وارداتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوٹیج کی مدد سے چھاپے مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
THE PUBLIC POST