محکمہ خزانہ کا ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ

قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے اپنے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ سمری تیار کر کے ارسال کر دی گئی ہے۔ سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس ادا کی جائے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری خزانہ کی جانب سے یہ سمری منظوری کے لیے متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ منظوری کے بعد اس فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرکاری ملازمین کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *