ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طوفان سے متاثر ریاست ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ کرکے بحالی کے کاموں میں مدد کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاپتہ 169 بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، صدر ٹرمپ کو تاخیر سے دورہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ریاست کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 121ہوگئی ہے اور متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان سے انفرااسٹرکچر کو 18 سے 22 ارب ڈالر تک نقصان پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

Check Also

پیپلز پارٹی کے موجودہ اقدامات ایک اور مشرقی پاکستان بنانے کی کوشش ہے، سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ اقدامات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *