ایک تولہ سونے کی ایک تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے بڑھ گئی

کراچی (پبلک پوسٹ )*
دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کے بھاؤ میں آج 2100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 100 روپے بڑھ کر اب 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 16 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Check Also

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بارقرضہ قبل از وقت واپس کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *