کراچی، ریگل چوک کے قریب الیکٹرونکس مارکیٹ میں آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا

کراچی:شہر قائد میں صدر ریگل چوک کے قریب الیکٹرونکس مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس نے ایک دکان کو اپنی لپٹ میں لے لیا تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

تاہم خوش قسمتی سے آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ رات گئے تک کولنگ کا عمل میں مصروف تھا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود رہی ۔

Check Also

اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں انشورنس شعبے کی اصلاحات اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *