کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، سیکیورٹی اہلکار سمیت 9افراد زخمی

https://www.facebook.com/reel/486486974529963/?ref=embed_video

کوئٹہ(پبلک پوسٹ)جان محمد گیلانی کراس روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نیتجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس سے 4 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے فورسز کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔

Check Also

ایشین گیمز: مینز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کل ایکشن میں نظر آئیں گے

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلوں میں کوارٹر فائنل مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *