شائقین کیلیے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ مفت سفر کرنے کا سنہری موقع

کراچی:رواں سیزن ورلڈ کرکٹ لیجنڈز شائقین کے لیے اسٹار کرکٹرز کے ساتھ برطانیہ کے مفت سفر کرنے سنہری موقع لا رہا ہے جس میں شاہد آفریدی سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات موقع مل سکے گا۔اس حوالے سے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی ویب سائٹ پر 15 فروری سے “Live With the Legends” کے نام سے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جس کے لیے محض 12 ڈالر یعنی ساڑھے تین ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔رجسٹریشن کروانے پر شائقین کو کوئز راؤنڈ کی تکمیل، ویڈیو جمع کرانے اور کپتان کی کال درکار ہوگی جس کے بعد ججز فیصلہ کریں گے۔جیتنے والے شائقین برطانیہ کا 16 روز کا مفت سفر کر سکیں گے اور وہاں قیام کے دوران تمام اخراجات ورلڈ کرکٹ لیجنڈز برداشت کرے گی۔

Check Also

کے-الیکٹرک یونین انتخابات میں پی پی پی کامیاب، سعید غنی کی ملازمین کو مبارکباد

وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کے-الیکٹرک کے ریفرنڈم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *