کروڑوں کی دولت مادی چیز ہے،اس سے خوشی نہیں مل سکتی، وِل اسمتھ

ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار وِل اِسمتھ نے کہا ہے کہ اگر دنیا بھر کی چیزیں آپ کے پاس آجائیں، تب بھی آپ خوش نہیں ہوسکتے کیونکہ خوشی کا تعلق باطنی معاملہ ہے نہ ظاہری۔

حال میں ایک پوڈکاسٹ میں وِل اسمتھ نے کہا کہ گوگل کی فہرست میں درج اُن کی 35 کروڑ ڈالر کی دولت کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ اگر آپ دنیا کی تمام چیزیں خرید لیں تو بھی یہ آپ کو خوش نہیں کرسکتیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ ایک فوری گوگل سرچ کہتی ہے کہ آپ کی مجموعی مالیت 350,000,000 ڈالرز ہے، کیا یہ حقیقت میں درست ہے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ میں ایسی چیزوں پر بحث نہیں کرتا۔ کیونکہ آپ کو احساس ہوتا ہے کہ یہ بات آپ کو خوش نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار جب آپ اپنی پسند کی ہر چیز خرید لیتے ہیں اور درحقیقت زمین پر کوئی ایسی چیز نہیں بچتی جسے آپ نے نہ خریدا ہو، تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ کوئی چیز آپ کو مطمئن نہیں کررہی۔ یہ کھارا پانی پینے کی طرح ہے، آپ جتنا زیادہ پیئں گے، آپ زیادہ پیاسے ہوں گے۔

وِل اسمتھ نے کہا کہ یہ حقیقت میں خوفناک ہو سکتا ہے جب آپ کو یہ احساس ہو کہ کوئی رشتہ نہیں، کوئی پیسے نہیں، کوئی بھی چیز آپ کو خوش نہیں کر سکتی کیونکہ خوشی غیر مادی شے ہے جس کا تعلق آپ کی روح سے ہے، نہ کہ دولت جیسی مادی چیز سے۔

Check Also

’لندن سے رشتہ بچانے آئی ہوں‘، عماد وسیم اور سابقہ اہلیہ سے منسوب مبینہ آڈیو لیک

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی مبینہ آڈیو لیک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *