کراچی، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 38 افراد افغان کیمپ منتقل

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 38 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر افغان کیمپ منقتل کر دیا۔


ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 20 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے بعد انھیں افغان کیمپ منتقل کر دیا۔

دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس کی جانب سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اونگزیب خٹک نے بتایا کہ پولیس نے مختلف چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر غیر قانونی طور پر مقیم 15 افغان باشندوں کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی کے بعد انھیں افغان کیمپ منتقل کر دیا۔

ملیر کینٹ پولیس نے بھی غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق زیر حراست افغان باشندوں کو افغان کیمپ میں تعینات متعلقہ حکام مزید قانونی کارروائی کے تحت ان کی وطن واپسی کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔

Check Also

ایم کیو ایم والے کان کھول کر سن لیں، شاہراہِ فیصل پر جلسے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *