پاکستان سٹاک مارکیٹ کاپہلا ٹریڈنگ سیشن مثبت زون میں بند

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ کا پہلا ٹریڈنگ سیشن مثبت زون میں بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 116 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 382 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 84 ہزار 903 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا، پہلے سیشن میں 20 ارب روپے مالیت کے 43 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Check Also

ہانیہ عامر اسٹار ہیں،زیادہ معاوضہ لینے میں برائی نہیں: فیصل قریشی

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اسٹار پاور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *