امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
مختلف رپورٹس کے مطابق دونوں نے قریبی رشتہ داروں اور چند عزیزوں کی موجودگی میں خاموشی سے شادی کر لی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک دونوں شخصیات یا ان کے نمائندوں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں شادی کی خوشی میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جہاں پہلے محدود مہمانوں کے لیے ایک تقریب اور بعد ازاں بڑے جشن کی تقریب متوقع ہے۔
اس دوران تقریب کے مقام کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے اور متعدد معروف شخصیات کو بھی وہاں دیکھا گیا۔
ادھر ٹیلر سوئفٹ کی تشہیری ٹیم نے بتایا کہ ٹیلر اور ٹریوس کیلسی نے حال ہی میں نیویارک سمیت مختلف شہروں کی فلاحی تنظیموں کو مجموعی طور پر 26 ملین ڈالر عطیہ کیے ہیں۔
اگرچہ شادی کی خبروں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی لیکن مداح اس ممکنہ تقریب کے حوالے سے بے حد پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔
THE PUBLIC POST