عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 174ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 4لاکھ 39ہزار 836روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے گھٹ کر 3لاکھ 77ہزار 088روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 48 روپے کی کمی سے 6ہزار 716 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42روپے کی کمی سے 5ہزار 757روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

اپنا گھر پروگرام:فنانسنگ اسکیم کے تحت قرض لینا مزید آسان ہوگیا

اسلام آباد: اپنا گھر پروگرام کے لیے فنانسنگ اسکیم کے تحت قرض لینا مزید آسان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *