ایک بازو سے محروم فوڈ ڈیلیوری رائیڈرسوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا ایک فوڈ ڈیلیوری رائیڈر ایشیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا بایاں بازو مئی 2017 میں ایک ٹریفک حادثے میں کٹ گیا تھا۔

26 سالہ احمد نبیل رسولی کا تعلق مشرقی ملائیشیا سے ہے۔

احمد نبیل سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز اس وقت بنے جب نومبر 2025 میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں ایک چیک پوائنٹ پر ٹریفک پولیس اہلکار نے روکا تھا جب وہ موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔

پولیس اہلکار نے احمد نبیل سے پوچھا کہ ان کے ہاتھ کو کیا ہوا۔

مئی 2017 کے حادثے میں ان کی موٹر سائیکل سڑک پر پھسل گئی تھی اور اس میں آگ بھی لگ گئی تھی۔

اس حادثے میں وہ شدید زخمی ہوئے، دل کی دھڑکن آدھے گھنٹے تک رکی رہی جبکہ وہ کوما میں چلے گئے۔

احمد نبیل کے مطابق وہ بہت مشکل وقت تھا اور ڈاکٹروں نے مجھے بچانے کے لیے سب کچھ کیا۔

اگرچہ اس حادثے میں وہ ہاتھ سے محروم ہوگئے مگر انہوں نے اسے دوسرا موقع سمجھ کر اچھی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

والدین اور بہن بھائیوں کی حوصلہ افزائی سے انہیں مضبوطی ملی اور فوڈ ڈیلیوری کی ملازمت شروع کر دی۔

2021 سے وہ یہ کام کر رہے ہیں اور روزانہ 30 سے زائد ڈیلیوریز مکمل کرتے ہیں۔

پہلے وہ مصنوعی بازو استعمال کرتے تھے مگر اس سے ان کے کندھے میں تکلیف رہنے لگی تو اس کا استعمال ترک کر دیا۔

وہ اپنی ملازمت سے رقم جمع کر رہے ہیں تاکہ سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سے شادی کرسکیں۔

ان کی شادی دسمبر 2026 میں ہونے کا امکان ہے۔

Check Also

فیوریٹ سبالینکا کو شکست، قازقستان کی ربیکانا نے آسٹریلین اوپن ویمنز ٹائٹل جیت لیا

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمن ایونٹ کا ٹائٹل ایلینا ریبیکانا نے جیت لیا، ایونٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *