قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر شائقین کرکٹ نے اپنا غصہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نکال دیا۔ہوم گراؤنڈ پر افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اور پھر دبئی میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکستوں نے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے۔
قومی ٹیم کی جانب سے ایونٹ میں تینوں شعبوں میں ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، جس نے شائقین کرکٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا، فینز نے کپتان محمد رضوان اور بابراعظم کو سست بیٹنگ پر آڑے ہاتھوں لیا اور شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔قومی ٹیم ایونٹ کے آخری میچ میں 27 فروری کو بنگلادیش کیخلاف میدان میں اُترے گی تاہم یہ اس محض رسمی کارروائی ہوگا۔
سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کے طنز:ایک صارف نے لکھا کہ آج سے آپ کا نام محمد رضوان نہیں.. محمد رضلوز۔۔۔مداح کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ شائقین بالکل اپنی ٹیم پر مشتعل ہیں، خاص طور پر بابراعظم اور محمد رضوان پر۔ جس طرح انہوں نے پرفارمنس دی، ایسا لگتا ہے کہ ان کے پرستار ٹورنامنٹ میں بال کے بجائے انہیں مار رہے ہیں۔
