عوام پیٹرول کی قیمتوں میں ریلیف سے پھر محروم،حکومت نے لیوی بڑھادی

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں پر لیوی میں اضافہ کرکے عوام کو ایک بار پھر ریلیف سے محروم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود پاکستانی عوام تاحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی سے محروم ہیں، جب کہ حکومت نے نرخوں میں معمولی کمی کرکے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔

حکومت نے ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے لیوی کی شرحوں میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں، جس کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول پر لیوی کی شرح اب 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دریں اثنا حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کی کمی کی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی برقرار ہے۔

Check Also

کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہوا مگر اسٹریٹ کرائم کم ہوئے ہیں، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتے کے دوران بھتہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *