کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان کی موت،بیوہ کا 13 کروڑ روپے سے زائد ہرجانے کا دعویٰ

کراچی کی سینئر سول جج شرقی کی عدالت میں کورنگی صنعتی ایریا میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان کی موت کے معاملے پر بیوہ نے ٹینکر کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت 13 کروڑ روپے سے زائد ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔

وکیل کے مطابق مارچ 2026ء میں چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے نوجوان کو کچل دیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ متوفی اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا اور اس کی وفات کے بعد خاندان مستقل مالی مشکلات کا شکار ہے۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *