کراچی کے مختلفعلاقوں میں بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موٹر وے ایم نائن، ڈی ایچ اے سٹی اور سرجانی ٹاؤں کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے جب کہ 2 روز قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ مغربی ہواؤں کی ایک لہر ملک کے مغربی اور بالائی حصوں کو متاثر کر رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ اس سسٹم کے تحت جمعہ کو کراچی، ٹھٹھہ، قمبرشہدادکوٹ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور خنک رہنےکا امکان ہے، سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑ سکتی ہے جب کہ کراچی میں جمعرات کو ہلکی دھند متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ آئندہ 3 روز کراچی میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔

Check Also

مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس !‌7 روز میں معافی کا مطالبہ

لاہور : مرکزی مسلم لیگ نےوزیراعلیٰ مریم نواز کوپارٹی مخالف الزامات پر قانونی نوٹس بھجوادیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *