فضل الرحمان کا بیان توہین آمیز نہیں تھا، کراچی بار نے مذمتی قرارداد واپس لے لی

کراچی: کراچی بار ایسوسی ایشن نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر جاری مذمتی بیان واپس لے لیا اور کہا ہے کہ ان کا بیان توہین آمیز نہیں تھا۔
کراچی بار ایسوسی ایشن نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان قومی اداروں اور شہداء کے لیے توہین آمیز نہیں تھا۔

کراچی بار ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کی تھی۔ کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ کے مطابق جے یو آئی کی وضاحت کے بعد کراچی بار ایسوسی ایشن نے مذمتی قرارداد واپس لے لی۔

Check Also

لیوی کا اختیار حکومت سے واپس لینے کیلئے قانونی سازی کی جائے، حافظ نعیم کا پارلیمانی جماعتوں کو خط

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *