عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم پنجاب ایئر پروگرام پر خرچ ہوگی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم پنجاب کلین ایئر پروگرام پر خرچ کی جائے گی، رقم صوبہ پنجاب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے خرچ ہوگی جبکہ ہوا کے معیار کو بہتر انتظام کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ کہ اس اقدامات کے ذریعے ہوا کے معیار اورعوامی صحت کو بہتر بنانا ہے، پنجاب کلین ایئر پروگرام سموگ کم کرنے کا منصوبہ ہے، لاکھوں شہریوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف ہوا سے سانس اور دل کی بیماریوں میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبہ عالمی بینک کے نئے کَنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ہے، لاہور ڈویڑن کے 13 ملین شہریوں کیلئے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔

Check Also

کراچی میں رکشا ڈرائیورز کا احتجاج، اہم شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی میں گورنر ہاؤس کے قریب فوارہ چوک پر رکشا ڈرائیورز کا احتجاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *