بھارت: شوہر کے ڈیئر دینے پر اہلیہ نےدوسری منزل سے چھلانگ لگا دی

بھارتی ریاست اترپردیش میں شوہر کی جانب سے ڈیئر (خطرناک کام کرنے کے لیے اُکسانا) ملنے پر اہلیہ نے چھت سے چھلانگ لگادی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ہولناک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ارچنا نامی خاتون کو اس کے شوہر سونو کی جانب سے بار بار چھت سے چھلانگ لگانے کے لیے اُکسایا جا رہا ہے، جس پر خاتون نے دوسری منزل کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون کا تعلق علی گڑھ سے ہے، خاتون کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارچنا کی شادی 6 برس قبل سونو سے ہوئی تھی۔ ان کے 4 اور 2 سال کے دو بچے ہیں۔

ارچنا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شادی پر تقریباً 10 لاکھ روپے خرچ کیے، لیکن ارچنا کے سسرال والے جہیز سے خوش نہیں تھے اور مزید جہیز کے خواہش مند تھے۔

اہل خانہ کے مطابق بیٹی کے سسرال والے مزید 5 لاکھ روپے اور ایک موٹرسائیکل کے خواہشمند تھے اور ارچنا کو مزید جہیز کی خاطر ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

Check Also

کراچی: جرائم پر قابو پانے کے لئے کیا گیا اقدام ہی غیر محفوظ بلاول ہائوس کے قریب بڑی واردات

کراچی (پبلک پوسٹ)سیف سی پروجیکٹ کے کیمروں کے لئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن بکس چوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *