سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا،تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا

سوات: سوات کے علاقے کالام کی وادی مٹلتان میں گلیشیئر پھٹ گیا، جس کی زد میں 7 کوہ پیما آگئے۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق کوہ پیما چھوٹا کے ٹو کے بیس کیمپ جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 3 کوہ پیما زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ضلعی ایمرجنسی افسر سید شعیب منصور کی ہدایت پر فوری طور پر طبی ٹیم روانہ کی گئی ہیں، جس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سیدو شریف منتقل کیا، تاہم لاپتا شخص کی تلاش جاری ہے۔

یہ واقعہ ایک دور افتادہ اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پیش آیا ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سید علی شاہ کی تلاش جاری ہے۔

Check Also

26 نومبر احتجاج کیس،عمر ایوب اشتہاری قرار ، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *