’’ تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘‘کی معروف اداکارہ نے طلاق لے لیاداکارہ کون ہیں ـ؟ جانیئے

بھارتی ڈراموں “شرارت” اور “تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے شادی کے 15 سال بعد شوہر سے طلاق لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی کی مشہور اداکارہ سمپل کول نے اپنے شوہر راہول لومبا سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سمپل کول نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے لیا۔ ہم دونوں میچور انسان ہیں اور مکمل سمجھداری کے بعد علیحدگی کا فیصلہ لیا۔

اداکارہ نے مزید کہا یہ رشتہ ختم ہونا اب بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے کیونکہ اتنے برسوں سے میں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ انھی کے ساتھ گزارا ہے۔

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ سمپل کول اپنے شوہر کے ساتھ

Check Also

ماورا حسین کی سالگرہ کی دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھنے والی ماورا حسین 33 سال کی ہوگئیں اور خوشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *