بھارتی زبان نہ بولنے پر نئی دلی کی بی بی سی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش

بھارتی حکومت کی زبان نہ بولنے پر بھارت میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر نئی دلی نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔

بھارتی وزارتِ داخلہ کی سفارش پر باضابطہ طور پر بی بی سی انڈیا کے اعلیٰ عہدے دار کو خط میں بھارتی حکومت کے سخت گیر موقف سے آگاہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف برطانوی نیوز چینل نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان کی جانب سے لگائی جانے والی بھارتی شہریوں کےلیے ویزہ پابندی کی خبر بھارتی حکومت کے لیے پریشانی کا سبب بنی۔

بھارتی حکومت نے بی بی سی کے کنٹری ہیڈ کو اس حوالے سے خط لکھ کر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی تھوپنے کی کوشش کی۔

بھارتی حکومت دباؤ ڈال رہی ہے کہ بی بی سی عسکریت پسندوں کو دہشت گرد ہی کہے اور لکھے۔

Check Also

قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا؛ صدر ٹرمپ کا نیا حکم نامہ جاری

قطری سرزمین میں 9 ستمبر کو اسرائیل نے فضائی حملے میں حماس کی قیادت کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *