وانا میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ

وانا: سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی سے وانا اور گردونواح کی شہری آبادی کو بڑی ممکنہ تباہی سے بچالیا۔
سیکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان لوئر کےعلاقے وانا (غواخوا) میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کردی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد کسی ممکنہ بڑے دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کیلئے تیارگاڑی کی مسلسل تین دن نگرانی کی اور آبادی سے دور جانے پر ہی اسے نشانہ بنایا، کامیاب کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اورموٹر سائیکل تباہ جبکہ ایک خارجی جہنم واصل اور 5 زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سیکیورٹی فورسز امن دشمن عناصر کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

Check Also

سندھ حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹ کے مذاکرات ناکام،کل سے ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ برقرار

کراچی : گڈز ٹرانسپورٹ اور سندھ حکومت کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *