پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیے

اسلام آباد: پاکستان نے ساڑھے 5 سالہ اور 10 سالہ یوروبانڈ کے ذریعے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر حاصل کرلیے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ریکارڈ یوروبانڈ سے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی مضبوط ہوگئی ہے۔ ساڑھے 5 سالہ یوروبانڈ سے پاکستان نے 1.75 ارب ڈالر حاصل کیے اور اس پر 7.50 فیصد کوپن ریٹ مقرر کیا۔ اسی طرح 10 سالہ یوروبانڈ سے 1.25 ارب ڈالر حاصل کیے، جس پر 7.90 فیصد کوپن ریٹ مقرر کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت پاکستان پر اعتماد کی بحالی کا اشارہ ہے۔ پاکستان کی عالمی کیپٹل مارکیٹس تک رسائی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ پہلی بار نئے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت بانڈ جاری کیا گیا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی حکمت عملی قرض کے بجائے خودمختار قرض مینجمنٹ پر مرکوز ہے۔ حکومت نے طویل مدتی فنانسنگ کے ذریعے ری فنانسنگ اور رول اوور رسک کم کرنے پر زور دیا ہے۔

دریں اثنا وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام پاکستان میں مالیاتی پائیداری کے لیے ٹیکسیشن پر اعلیٰ سطحی بین الاقوامی مکالمے سے کلیدی خطاب کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کیے ہیں۔ 3 ارب ڈالر کا یوروبانڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بانڈ ٹرانزیکشن ہے، جبکہ اس کا اجرا عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ اپریل 2025 سے پاکستان کی ریٹنگ میں 3 مرتبہ بہتری آئی ہے۔ یوروبانڈ کے لیے آرڈر بک حجم سے دوگنا رہی، جبکہ ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں نے یوروبانڈ میں دلچسپی ظاہر کی۔

محمد اورنگزیب کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہوا ہے۔ عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد موجودہ صورتحال کے ساتھ پاکستان کے مستقبل پر بھی ہے، جبکہ پانچ سال اور 10 سالہ یوروبانڈز کے لیے بہتر قیمت حاصل ہوئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 3 ارب ڈالر کا یوروبانڈ اجرا کوئی عارضی یا اچانک فیصلہ نہیں۔ یوروبانڈ 3 سالہ درمیانی مدت کی جی ایم ٹی این حکمت عملی کا حصہ ہے، جس میں بیرونی فنانسنگ میں میچورٹیز بڑھانے اور رول اوور رسک کم کرنے کی حکمت عملی شامل ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے اور ٹیکس نظام میں جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔ اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان سکوک، ڈالر سیٹلڈ بانڈز اور پانڈا بانڈز کے ذریعے بیرونی فنانسنگ کو متنوع بنا رہا ہے۔

Check Also

بلوچستان کی معروف لوک گلوکارہ مائی صوبھائی فائرنگ سے قتل

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی لوک گلوکارہ مائی صوبھائی کو ڈیرہ بگٹی میں مبینہ طور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *