کراچی: دھوراجی میں سپر اسٹور کے باہر کار سوار خاتون سے ڈکیتی

کراچی کے علاقے بہادر آباد دھوراجی میں سپر اسٹور کے باہر مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گاڑی میں سوار خاتون کو لوٹ لیا۔

2 ڈاکو خاتون سے نقدی، موبائل فون اور بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ابتدائی طور پر خاتون نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا تھا۔

اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، تاہم ملزمان کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

واردات کے بعد دن دہاڑے ایک ملزم اسلحہ لہرا کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلاتا ہوا اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سپر اسٹور کے اطراف ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Check Also

اسلام آباد پر دھاوا بولاتو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *