کورنگی نمبر پانچ میں ڈکیتوں کا کار سوار شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

کراچی: کورنگی نمبر پانچ میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب مسلح ڈکیتوں کی کار سوار شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو اسلحے کے زور پر شہری کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج کے مطابق ڈکیتوں نے مزاحمت پر فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی سے شہری محفوظ رہا۔

ملزمان شہری سے قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ عوامی کالونی کی حدود میں پیش آیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *