اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی سیوریج ایک بار پھر پولیو وائرس سے آلودہ نکلیں

اسلام آباد: ملک کے 87 اضلاع سے لئے گئے سیوریج سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوگئی، جس کے 40 سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کی نیشنل ریفرنس لیبارٹری میں سیوریج سیمپلز کی ٹیسٹنگ کی گئی جس میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی سیوریج پولیو وائرس سے آلودہ نکلی ہے۔

این ای او سی کے مطابق این آر لیبارٹری میں دسمبر کے سیوریج سیمپلز کی ٹیسٹنگ کی گئی، 87 اضلاع سے پولیو ٹیسٹنگ کیلئے 127 سیوریج سیمپلز لئے گئے تھے جس میں ملک بھر سے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

ملک بھر سے 82 ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے ہیں، این ای او سی

این ای او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ سندھ سے 23 سیمپلز پولیو پازیٹیو نکلے ہیں اس کے علاوہ خیبرپختونخوا 8، پنجاب 6 سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

این ای او سی کے مطابق بلوچستان کے دو ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کا ایک سیوریج سیمپل پولیو پازیٹو نکلا ہے، آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے۔

Check Also

اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کیس میں ہولناک انکشافات، ماں نے اعترافِ جرم کر لیا

لاہور: لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین بچوں کے لرزہ خیز قتل کیس کی تفتیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *