پہلا سیمی فائنل؛ آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں جاری ایونٹ کے ناک آؤٹ مقابلے میں آسٹریلیا کی ٹیم 50 ویں اوور میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کینگروز کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلکس کیرے 61، ٹریوس ہیڈ 39، مارنس لبوشین 29، بین ڈوارسہوئس 19، جوش انگلس 11، نیتھن ایلس 10، گلین میکسویل 7، ایڈم زیمپا 7 اور کوپر کونولی 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3، ورون چکروتی اور رویندر جڈیجا نے 2، 2 جبکہ اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Check Also

’آپ کون ہیں؟، میں ٹھیک ہوں‘،افتخار احمد کی امریکی انفلوئنسر کو انٹرویو کی ویڈیو وائرل

پاکستانی کرکٹر افتخار احمد نیپال میں ایک امریکی خاتون کرکٹر کے ساتھ دلچسپ اور قدرے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *