بھارتی میڈیا نے تیجس حادثے کا ذمے دار امریکا کو ٹھہرا دیا۔ بھارتی (ر) میجر جنرل جی ڈی بخشی اور اینکر ارنب گوسوامی نے طیارہ حادثے کی ذمہ داری امریکی انجن پر ڈالنے کی ناکام کوشش شروع کردی۔
ارنب گوسوامی کا کہنا ہے کہ امریکا سے جی ای 404 انجن کی تاخیر سے فراہمی نے بھارت کی دفاعی تیاری میں خلا پیدا کیا۔ امریکی حکومت نے تیجس کے لیے انجنوں کی ڈلیوری سست کرنے کی کوشش کی۔
ارنب گوسوامی نے کہا کہ امریکا ایل سی اے پروگرام اور تیجس کو خطرہ سمجھتا ہے۔ تیجس امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے بنائے انجن سے چلتا ہے، جنرل الیکٹرک بھارت کا کبھی دوست نہیں رہا۔
تیجس کے حوالے سے 53 اہم خامیوں کی نشاندہی کی گئی، آڈٹ رپورٹ
علاوہ ازیں بھارتی (ر) میجر جنرل جی ڈی بخشی کا کہنا تھا کہ آپ نہیں جانتے کہ کب سندور 2.0 دوبارہ بھڑک اٹھے۔
انہوں نے کہا کہ جی ای 404 انجن ہمیں 2 سال پہلے مل جانا چاہیے تھا۔ ہم نے ایک ارب ڈالر نقد ادا کیے ہیں، اب تک بھارت کو اس کے صرف 2 انجن ملے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا تھا، بھارتی طیارہ دبئی ایئر شو میں فضائی مظاہرے کے دوران گرا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں پہنچیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
THE PUBLIC POST