کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں میں چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری رہا۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *