کراچی؛ پہاڑ سے گر کر ایک کم عمر لڑکا جاں بحق

کراچی: سپر ہائی وے چھوٹا گیٹ کے قریب پہاڑ سے گر کر ایک کم عمر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپر ہائی وے چھوٹا گیٹ کے قریب پہاڑ سے گر کر ایک کم عمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

متوفی کی شناخت 15 سالہ ذیشان ولد واحد بخش کے نام سے کی گئی، متوفی کم عمر لڑکے کی لاش قانونی کارروائی کے بعد سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دی گئی۔

دوسری جانب، گڈاپ سٹی پولیس نے واقعے سے لاعملی کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *