اسلام آباد(پبلک پوسٹ)نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کا کیس
ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پولیس نے ملزموں کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کردیا
یہ قتل آپ لوگوں نے کیا ہے یا پھر بلی کا بکرا بنایا گیا ہے، عدالت
ہمارے ہاتھ سے بندہ نہیں مرا، بس ایسا ہی کچھ سمجھ لیجیے، ملزمان
تو پھر کسی نے کسی نے یہ جرم کیا ہی ہے ناں، عدالت
اس مقدمے کو سیکشن 5 کسٹڈی ایف آئی اے کے حوالے کررہے ہیں، عدالت
جب کسٹڈی کے دوران ہلاکت ہوتی ہے تو پھر ایف آئی اے تفتیش کرتی ہے، عدالت
اب ایف آئی اے بتائی گی کہ کون کون اس معاملے میں زمہ دار ہے، عدالت
عدالت نے تفتیشی افسر کو کسٹڈی ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا
ہم آج ہی ملزموں کو ایف آئی اے کے حوالے کردیں گے، تفتیشی افسر ملزموں میں عابد شاہ اور آصف کو اس مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھاتشدد سے نوجوان جاں بحق ہوا، تفتیشی افسر
نوجوان کے مرنے کے بعد پولیس اہلکاروں نے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفتیشی افسر ملزمان کے چار ساتھی پولیس اہلکار مفرور ہیں، تفتیشی افسر اے ایس آئی سرفراز، کانسٹبل وقار ہمایوں اور فیاض وقوعہ کے بعد فرار ہوگئے تھے، تفتیشی افسر ملزمان کے خلاف صدر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے، تفتیشی افسر
THE PUBLIC POST