کراچی: لائنز ایریا کے مکینوں کا 15 روز سے پانی کی فراہمی معطل ہونے پر احتجاج

کراچی: لائنز ایریا کے مکین پانی کی طویل بندش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ایم اے جناح روڈ پر احتجاج کیا، مظاہرین نے نمائش چورنگی سے تبت سینٹر کی جانب جانے والے ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ لائنز ایریا میں گزشتہ 15 روز سے پانی کی فراہمی بند ہے، بارہا شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ پانی کی عدم فراہمی کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں اور روزمرہ کے معمولات متاثر ہورہے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور طویل عرصے سے جاری پانی کے بحران کا مستقل حل نکالا جائے۔

Check Also

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80فیصدخود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *