معروف بھارتی گلوکارہ نے خودکشی کی کوشش؛ تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا راگھویندر اپنے کمرے میں نیم مردہ حالت میں ملنے پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کلپنا راگھویندر بھارت کی تیلگو میوزک انڈسٹری میں کافی مقبول ہیں۔ انھوں نے ممکنہ طور پر نیند کی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

گلوکارہ اس وقت وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اور ان کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

کلپنا راگھویندر کی خودکشی کی خبر سن کر ٹالی ووڈ کے فنکار اور گلوکار بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح اداکارہ کی جان کو بچانا ہے تاہم تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے لیکن اب تک خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

گلوکارہ کے شوہر سے پولیس نے پوچھ گچھ  کی ہے۔

یاد رہے کہ کلپنا راگھویندر معروف پلے بیک سنگر ٹی ایس راگھویندر اور گلوکارہ سلوچنا کی بیٹی ہیں۔

کلپنا نے صرف 5 سال کی عمر میں ہی گانے گانا شروع کردیا تھا اور وہ بگ باس کے تیلگو سیزن کا حصہ بھی رہیں۔

Check Also

کراچی ماں کی طرح ہے، یہ اپنے بازو کھول کر سب کو خوش آمدید کہتا ہےکراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیان پر ماہرہ خان کا ردعمل

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیانات پر ماہرہ خان نے دل چھو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *