کراچی میں نادرا ایگزیکٹو عائشہ منزل کا باقاعدہ افتتاح

کراچی: پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزارِ قائد پر حاضری دی۔
انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ہم کام کر رہے تھے، ہیں اور کرتے رہیں گے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو جو عزت ملی اس پر خوشی ہوتی ہے۔ مودی نے اربوں ڈالر لگا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا لیکن وہ ناکام ہو گیا۔

کراچی: نادرا نے 79ویں یومِ آزادی پر کراچی میں نادرا ایگزیکٹو عائشہ منزل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی رکن سندھ اسمبلی سید عادل عسکری کےعلاوہ ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ، ڈائریکٹر جنرل نادرا عامر علی خان اور نادرا کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

نئے مرکز میں شہریوں کی سہولت کے لیے 4 ون ونڈو کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ پاک آئی ڈی اور وراثتی سرٹیفکیٹ کے لیے علیحدہ کاؤنٹرز مختص کیے گئے ہیں۔ بزرگ شہریوں کے لیے بھی خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

کیو آر کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ متعارف، اہم خصوصیات کیا ہیں؟

ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار نادرا افسران کے اہم انکشافات

قائداعظم نامی شہری کا شناختی کارڈ بلاک، درخواستگزار کو نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

نادرا این آرسی عائشہ منزل کے قیام اور افتتاح سے علاقے کے تقریباً 20 سے 25 لاکھ شہری مستفید ہوں گے انہیں شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات اپنے علاقے میں ہی دستیاب ہوں گی۔

شہریوں کی سہولت کے لیے نادراٹیبلٹ اور سیلف سروس کیوسک مشین بھی نصب کی گئی ہے۔ جن کے ذریعے شہری شناختی دستاویزات سے متعلق بعض خدمات خود بھی حاصل کر سکیں گے۔

نادرا عائشہ منزل ہفتے میں 6 دن، صبح 8:00 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک شہریوں کو خدمات فراہم کرے گا ، شہریوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیشِ نظر ضرورت پڑنے پر شام کی شفٹ بھی فعال کی جا سکے گی۔

Check Also

ملک میں سیاسی استحکام آ گیا، منفی پروپیگنڈے کے باوجود کراچی چلتا ہے،مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملک کے اندر اب سیاسی استحکام آ گیا ہے اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *