کراچی: گلشنِ حدید لنک روڈ پر موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ،بیوی جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد زخمی

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید لنک روڈ پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ اس کے شوہر سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گلشنِ حدید لنک روڈ پر ملزمان نے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کی، خاتون] اس کا شوہر اور دوست ٹھٹہ سے کراچی آ رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کی۔

لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

Check Also

غیر ملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

لاہور: ڈیفنس سی میں غیر ملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے معاملے میں اہم پیشرفت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *