کراچی میں پہیہ جام ہڑتال، پبلک ٹرانسپورٹ انتہائی کم شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا

کراچی میں ٹریفک پولیس کے بھاری جرمانوں اور ای چالان کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے آج پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔

ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مختلف بس اسٹاپس پر مسافروں کی بڑی تعداد گاڑیوں کے انتظار میں کھڑی ہے جبکہ دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر جانے والے افراد پریشانی کا شکار ہیں۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی

انتظامیہ کے مطابق ٹریفک پولیس کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے۔

انتظامیہ نے کہا کہ متعدد بسوں پر بھاری چالان کیے گئے ہیں،جرمانوں کے بعد گاڑیوں پر پولیس یکم جولائی سے کریک ڈاؤن کرنے جا رہی ہے۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *