سیالکوٹ: امریکی خاتون نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے نکاح کر لیا

سیالکوٹ میں امریکی دوشیزہ مورس ایشلے مقامی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق 36 سالہ امریکی خاتون کی سوشل میڈیا پر 21 سالہ کیف الوریٰ سے دوستی ہوئی جو بعد ازاں محبت میں تبدیل ہو گئی، جس کے بعد خاتون نے پاکستان کا رخ کیا۔ سیالکوٹ میں امریکی خاتون مورس ایشلے نے اسلام قبول کر لیا اور مقامی نوجوان سے نکاح بھی کر لیا۔

جامع مسجد کے خطیب مفتی نعمان رشید نے امریکی خاتون کو مشرف بہ اسلام کیا جبکہ نو مسلم خاتون کا اسلامی نام ‘خدیجہ’ رکھا گیا۔

نو مسلم خدیجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی دباؤ کے بغیر اپنی رضامندی سے اسلام قبول کیا۔ مفتی نعمان رشید نے دونوں کا 2 ہزار ڈالر حق مہر مقرر کر کے انگریزی میں نکاح پڑھایا۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *