سندھ کابینہ نے ماہی گیروں کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی

کراچی:سندھ کابینہ نے سالانہ ماہی گیری پابندی میں 15 دن کی نرمی کی منظوری دے دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یکم جون سے 15 جون 2026ء تک ماہی گیری کی اجازت ہوگی، محکمہ لائیو اسٹاک و فشریز کی سمری کابینہ نے منظور کر لی۔

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ مچھلی اور جھینگوں کی افزائشِ نسل کے باعث ہر سال ماہی گیری پر پابندی عائد کی جاتی ہے، سالانہ ماہی گیری پابندی یکم جون سے 31 جولائی تک نافذ ہوتی ہے۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ آبی حیات کے تحفظ کے لیے ماہی گیری پر موسمی پابندی برقرار رہے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ماہی گیر برادری کے مطالبات پر 15 روزہ نرمی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چھوٹے پیمانے کے ماہی گیروں کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدام کیا گیا ہے۔

کبینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 15 جون کے بعد ماہی گیری پر مکمل پابندی دوبارہ نافذ ہوگی۔

Check Also

مستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افرادزخمی

مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ اینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *