اسکولوں کے اوقاتِ کار میں عارضی تبدیلی‌! صبح کتنے بجے کھلیں گے؟

راولپنڈی : کچہری چوک پر تعمیراتی کام کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کردی گئی ، جو آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی نے کچہری چوک پر جاری تعمیراتی کام کے باعث کینٹ اور سٹی سب ڈویژنز میں واقع تمام تعلیمی اداروں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا۔

سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 5 نومبر 2025 سے اسکولوں کا دورانیہ صبح 7 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 45 منٹ تک مقرر کیا گیا ہے، جو آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔

حکام نے کہا کہ یہ فیصلہ طلبہ کے تحفظ اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ کچہری چوک پر تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث روزمرہ آمدورفت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

نوٹیفکیشن کی کاپی چیف سیکریٹری پنجاب، سیکریٹری برائے وزیرِاعلیٰ، اور ہائر ایجوکیشن و اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

یاد رہے پنجاب حکومت نے موسمِ سرما اور اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث صوبے بھر کے اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی تھی۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے موسم سرما کے اوقاتِ کار کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ، صوبے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول 27 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہے۔

سنگل شفٹ والے اسکول: کلاسز صبح 8:45 سے دوپہر 1:30 تک جاری رہیں گی اور جمعہ کے دن چھٹی کا وقت دوپہر 12:30 ہوگا۔

ڈبل شفٹ والے اسکول: پہلی شفٹ صبح 8:45 سے دوپہر 1:30 اور دوسری شفٹ دوپہر 1:00 سے شام 4:00 بجے تک ہوگی۔

Check Also

ظہران ممدانی، رمیز راجہ سے متاثر، اپنی تقریر میں کمنٹیٹر کی لائنز دہرا دیں

ایشیائی نژاد ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے۔ 34 سالہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *