کراچی: 15 تولے سے زائدزیورات چوری کرنے والی ملزمہ گرفتار

کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں 15 تولے سے زائد طلائی زیورات اور قیمتی سامان کی چوری میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیرِ حراست ملزمہ سے مالِ مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزمہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 29 اگست کو تالا توڑ کر زیورات اور نقدی چوری کی تھی۔

حکام کے مطابق ملزمہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Check Also

ریاست مخالف مواد کا مقدمہ؛ اقرارالحسن کے جسمانی ریمانڈ کا حکم چیلنج

کراچی: سیشن عدالت شرقی میں عوام راج پارٹی کے سربراہ اور اینکر اقرار الحسن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *