کراچی میں انوکھی ڈکیتی، نقد رقم نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے لاکھوں کا کپڑا لوٹ لیا

کراچی: شہر قائد میں اولڈ سٹی ایریا میں تاجر لٹیروں کے نشانے پر آگئے کھارادر میمن مسجد کے قریب کپڑے کی دکان میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جہاں ڈاکو کھارادر تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی کپڑا لے کر فرار ہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور وہاں موجود افراد کو ایک جانب بٹھا دیا۔

ملزمان نے پہلے دکان میں نقدی تلاش کی تاہم رقم نہ ملنے پر دکان میں موجود قیمتی کپڑا اٹھانا شروع کردیا۔

فوٹیج کے مطابق ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ، کیپ اور ماسک کا استعمال کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Check Also

ایم کیو ایم والے کان کھول کر سن لیں، شاہراہِ فیصل پر جلسے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *