وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا قافلے کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے،کارکنان سے پُرجوش خطاب

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے کارکنان سے پُرجوش خطاب کیا۔

ٹول پلازہ پر استقبال کرنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے خوش آمدید کہا مگر ہمارے راستے بند کر دیے گئے، ہمیں کچے سے آنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا اپنے وزیراعلیٰ پر حکم نہیں چلتا یا کسی اور کی حکومت ہے، کراچی ہمیشہ مظلوم رہا ہے، ہر کوئی کراچی کو کھاتا ہے، 2 خاندان پورے پاکستان پر مسلط ہیں۔

تحریک انصاف کو کراچی میں شاہراہ قائدین پر جلسے کی تاحال اجازت نہ ملنے پر سہیل آفریدی کراچی ٹول پلازہ سے روانہ ہوگئے جس کے بعد سپر ہائی وے آنے اور جانے والے راستے کھول دیے گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگئی، یونیورسٹی روڈ اور دیگر راستے بھی بحال ہوگئے۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *