قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پی ٹی آئی ارکان مستعفی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے ارکان مستعفی ہونا شروع ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کامرس، صنعت و پیداوار، تعلیم، توانائی اور بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔

سینیٹر مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مسعفی ہو رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوا۔

سینیٹر اعظم خان سواتی بھی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوئے، انہوں نے پارٹی کی ہدایت پر سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیاں چھوڑ دیں۔

سینیٹر اعظم سواتی نے کابینہ کمیٹی، اقتصادی امور، صحت، قانون و انصاف اور رولز اینڈ پروسیجر کمیٹی چھوڑ دی۔

سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد کی ہدایت پر استعفا دیا، ہم استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے اب قائمہ کمیٹیاں بے سود ہو چکی ہیں، استعفا اپنے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھیج دیا، جو چیئرمین سینیٹ کو بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔

Check Also

ن لیگ سے لفظی جنگ؛ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *