صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بیچ پر فائرنگ کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے واقعے میں جاں بحق اور متاثر ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
صدر آصف علی زرداری نے بے گناہ شہریوں کے خلاف تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی جیسے المناک واقعات کا شکار رہا ہے، اس لیے ہم اس دکھ کی گھڑی میں آسٹریلیا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کے خلاف ہے اور عالمی برادری کو مل کر ایسے واقعات کے تدارک کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
THE PUBLIC POST